دہلی انتخابات میں بی ایس پی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، راہل نیلے کپڑے پہن کر دکھاوا کر رہے ہیں: مایاوتی
لکھنو، 15 جنوری (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ راہل اور پرینکا گاندھی نیلے کپڑے پہن کر ڈرامہ کر رہے ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،
دہلی انتخابات میں بی ایس پی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، راہل نیلے کپڑے پہن کر دکھاوا کر رہے ہیں: مایاوتی


لکھنو، 15 جنوری (ہ س)۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ راہل اور پرینکا گاندھی نیلے کپڑے پہن کر ڈرامہ کر رہے ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، جس نے اپوزیشن جماعتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ وہ بدھ کو اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر لکھنو¿ میں پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔ اس دوران خاص بات یہ تھی کہ آکاش آنند کے ساتھ ان کا دوسرا بھتیجا ایشانت آنند بھی موجود تھا۔

مایاوتی نے کہا کہ ان کے حامی ان کی سالگرہ کو عوامی بہبود کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔ بی ایس پی اتر پردیش میں چار بار اقتدار میں رہی۔ اس عرصے میں غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے لیے بہت سی اسکیمیں لائی گئیں، جس سے ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دہلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کی حکومتوں نے بابا صاحب سمیت بہوجن سماج کے تمام عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم لوگوں کو ہر سطح پر نظر انداز کیا اور ان کی بے عزتی کی۔ ایس پی نے ہمیشہ دلتوں کو ہراساں کیا ہے، لیکن اب اکھلیش نے انہیں اپنی طرف لینا شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دلتوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ بی ایس پی صدر نے اس موقع پر اپنی کتاب کا اجراءکیا۔ یہ کتاب ان کی زندگی کی جدوجہد اور بی ایس پی تحریک کے سفر پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب ہندی اور انگریزی میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande