جموں, 14 جنوری (ہ س)مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ دہشت گردی سے ملک کی حفاظت کے لیے فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔جموں کے اکھنور میں بھارتی فوج کی جانب سے منعقدہ ایکس سروس مین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر مقبوضہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں لانچنگ پیڈز موجود ہیں، لیکن ہم مناسب وقت پر کارروائی کریں گے۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے سابقہ جوانوں نے ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے اور ملک کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ ہماری فوج کے جوانوں نے شکست دی ہے، چاہے وہ 1948 کی جنگ ہو، 1965، 1971 یا 1999 کی جنگ ہو۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیر میں مسلم کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ملک کبھی ان مسلمانوں کے کردار کو فراموش نہیں کرے گا جنہوں نے پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر