کسان لیڈر ڈلیوال کا انشن 50ویں دن بھی جاری۔
چنڈی گڑھ، 14 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے کھنوری بارڈر پر بھوک ہڑتال کرنے والے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کا انشن منگل کو 50ویں دن میں داخل ہو گیا۔ ڈلیوال کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ اسے بولنے میں بھی کافی دشواری کا سامنا ہے۔ جسم کا گوشت بھی سکڑتا جا رہا ہے۔
کسان لیڈر ڈلیوال کا انشن 50ویں دن بھی جاری۔


چنڈی گڑھ، 14 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے کھنوری بارڈر پر بھوک ہڑتال کرنے والے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کا انشن منگل کو 50ویں دن میں داخل ہو گیا۔ ڈلیوال کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ اسے بولنے میں بھی کافی دشواری کا سامنا ہے۔ جسم کا گوشت بھی سکڑتا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے تعینات ڈاکٹروں کی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے ڈلیوال سے بات کی اور ان سے علاج کرانے کی درخواست کی لیکن ڈلیوال نے انکار کر دیا۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کے گروپ امداد دینے کے لیے ہر روز کھنوری پہنچ رہے ہیں۔ آج ہریانہ کے کیتھل ضلع سے کسانوں کا ایک گروپ کھنوری پہنچے گا۔ اب اس جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے ڈلیوال کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande