'دھوم' سیریز بالی ووڈ کی سب سے مقبول فرنچائز ہے۔ اب تک فلم کے تین حصے آ چکے ہیں۔ اب سب کو فلم کے چوتھے حصے کا انتظار ہے۔ جان ابراہم، ریتک روشن اور عامر خان دھوم میں کام کر چکے ہیں۔ اب رنبیر کپور 'دھوم 4' میں نظر آئیں گے۔
دھوم کے ہر حصے میں ولن کا کردار مختلف اداکار نے نبھایا ہے، اس لیے اب ’دھوم 4‘ میں بھی ایک مختلف اداکار نظر آئے گا۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کا نام زیر بحث تھا۔ اب اداکار رنبیر کپور کا چرچہ ہے کہ 'دھوم 4' میں زبردست انٹری ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کچھ اپ ڈیٹس بھی سامنے آئی ہیں۔ 'دھوم 4' کی شوٹنگ اگلے سال اپریل میں شروع ہوگی۔ فلم کی کہانی پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور رنبیر کے ساتھ دو اداکاراو¿ں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو مرکزی کردار میں ہوں گی۔ آدتیہ چوپڑا کی 'دھوم' کا چوتھا حصہ بہت خاص ہونے والا ہے۔ فلم کی مجموعی کاسٹنگ جلد شروع ہو رہی ہے۔
اینیمل کے بعد رنبیر کی قسمت بدل گئی ہے۔ ان کے پاس 'اینیمل'، 'لو اینڈ وار ' اور 'رامائن' کے دو مزید سیکوئل بڑے پروجیکٹس کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اب جب کہ وہ 'دھوم' فرنچائز میں داخل ہو رہے ہیں، مداحوں میں بے حد تجسس ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ