رضا اکیڈمی بھیونڈی کی ”نوری محفل “ کو36 سال مکمل ہونے ایک کامیاب جشن کا انعقاد
جو بچے فلمی گیت گنگناتے تھے، آج ”نوری محفل “کی برکت سے ان کے لبوں پر نبی کی نعت سجی ہوئی ہے۔ شرجیل رضا قادی بھیونڈی ،10جنوری(ہ س)۔ رضا اکیڈمی بھیونڈی اور نوری محفل کو36 سال مکمل ہونے پر گذشتہ شب دفتر رضا اکیڈمی بھیونڈی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گ
رضا اکیڈمی بھیونڈی کی ”نوری محفل “ کو36 سال مکمل ہونے ایک کامیاب جشن کا انعقاد


جو بچے فلمی گیت گنگناتے تھے، آج ”نوری محفل “کی برکت سے ان کے لبوں پر نبی کی نعت سجی ہوئی ہے۔ شرجیل رضا قادی

بھیونڈی ،10جنوری(ہ س)۔

رضا اکیڈمی بھیونڈی اور نوری محفل کو36 سال مکمل ہونے پر گذشتہ شب دفتر رضا اکیڈمی بھیونڈی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ہے۔ محفل کا آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوا۔ بعدہ شرجیل رضا قادی کے صاحبزادے ”رضا برادران“ نے نعت شریف پڑھی۔ اخیر میں اہالیان بھیونڈی نے شکیل رضا صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ان کا پھول ہار سے استقبال کیا۔

شکیل رضا صاحب نے کہا کہ 1988ءمیں رضااکیڈمی بھیونڈی کی جانب سے ”نوری محفل “ کا آغاز ہوا۔ ہر ہفتہ جمعرات کورات 10 بجے سے11بجے تک نوری ہوتی ہے۔ بحمدہ تعالیٰ! 1988 سے اب تاک یہ سلسلہ پابندی سے جاری ہے اور36 سال پورے ہونے یہ جشن کا انعقاد کیا گیا۔

شرجیل رضا قادری نے کہا اس نوری محفل کی بڑی برکتیں ہیں۔ اس میں شریک ہونے والے بے شمار لوگ نیک راستوں پر مائل ہوئے۔جو بچے فلمی گیت گنگناتے تھے، آج نوری محفل کی برکت سے ان کے لبوں پر نبی کی نعت سجی ہوئی ہے۔ شرجیل رضا نے محفل کے اخیر میں دعا کی کہ رب تبارک و تعالیٰ ! رضا اکیڈمی بھیونڈی کی 36 سالہ خدمات کو قبول فرمائے اور اراکین کو جزائے خیر سے نوازے اور مزید دین متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ کثیر تعدا میں لوگوں نے شرکت کی ، تمام حاضری کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande