گیا میں پولیس اور بدمعاش میں جھڑپ ، انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی
گیا10جنوری(ہ س)۔بہار کے گیا میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان جھڑپ ہوا ہے ۔ اس جھڑپ میں ایک مجرم کو گولی لگی ہے جس پر 50,000 روپے کا انعام تھا۔ گولی لگنے کے بعد انہیں مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پگلا مانجھی کے خلاف کل 10 مقدمات درج ہیں
گیا میں پولیس اور بدمعاش میں جھڑپ ، انکاؤنٹر میںایک بدمعاش زخمی


گیا10جنوری(ہ س)۔بہار کے گیا میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان جھڑپ ہوا ہے ۔ اس جھڑپ میں ایک مجرم کو گولی لگی ہے جس پر 50,000 روپے کا انعام تھا۔ گولی لگنے کے بعد انہیں مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پگلا مانجھی کے خلاف کل 10 مقدمات درج ہیں ۔ لوٹ ، پولیس فورس کے ساتھ حملہ ، انسپکٹر کے ساتھ مارپیٹ کے مقدمات درج ہیں۔اس بدنام زمانہ مجرم نے سال 2024 میں ایک پولیس افسر کا سرکاری پستول چھین لیا تھا ۔ فی الحال انکاؤنٹر واقعہ کے بعد ایف ایس ایل کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔پولیس ٹیم بدنام زمانہ پرہلاد عرف پگلا مانجھی کو گرفتار کرنے دیلہا پہنچی تھی، جس پر 50,000 روپے انعام تھا اور مفصل تھانہ علاقہ کا رہنے والاتھا۔ پولیس کو لوکو کالونی دیلہا میں اس کے قیام کی اطلاع ملی تھی۔ بدنام زمانہ پرہلاد مفصل تھانے میں مقدمہ نمبر 566/24 کا ملزم تھا ۔اس معاملے میں اس کی تلاش میں پولیس ٹیم دیلہاتھانہ پولیس کی لوکو کالونی پہنچی تھی۔ لوکو کالونی پہنچتے ہی پولیس نے گھیرا بندی کی۔وہیں جب بدنام زمانہ مجرم پرہلاد عرف پگلا مانجھی کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ، اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔بدنام زمانہ پرہلاد عرف پگلا مانجھی نے گھیرا بندی کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تو پولیس نے فوراًکارروائی کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی جانب سے کئی راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔ اس میں پرہلاد عرف پگلا مانجھی کو گولی لگی ہے۔ ایک یا دو گولیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پیر کے قریب گولی لگی ہے۔ گولی لگنے کے بعد وہ گر گیا اور پولیس نے اسے فوراً اپنی تحویل میں لے لیا اور علاج کے لیے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ ساتھ ہی اس مقابلے کے بعد ایف ایس ایل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید کارروائی میں مصروف ہے۔پرہلاد مانجھی کوبدنام زمانہ مجرم بتایا جاتا ہے۔ گذشتہ سال ہی اس نے مفصل تھانہ کے ایک پولیس افسر سے اس کا سرکاری پستول چھین لیا تھا۔ اس معاملے میں دو مجرموں کو گرفتار کیا گیا تھا ، لیکن یہ بدنام زمانہ مجرم مفرور تھا۔ اس کے فرار ہونے کی صورت میں پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ ایس ایس پی آنند کمار نے کہا کہ گیا ضلع میں سخت گیر مجرموں کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande