علی گڑھ, 7 ستمبر (ہ س) ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر فار انٹیگریٹیڈ گرین اینڈ رنیویبل انرجی میں ایم ٹیک (سبز توانائی و پائیدار ترقی) کے طالب علم دشینت کمار سنگھ کو،دی انرجی اینڈ ریسورسیز انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں پروجیکٹ ایسوسی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
سینٹر کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر صفیہ اختر کاظمی نے مسٹر سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسٹر سنگھ نے اپنا مقالہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے استاد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس سی)، نئی دہلی کے موجودہ ڈائرکٹر پروفیسر محمد ریحان اور ڈاکٹر فیضان خالد کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ