جے پی نڈا نے دربھنگہ ایمس کی تعمیراتی جگہ کا معائنہ کیا، دیں ضروری ہدایات
جے پی نڈا نے دربھنگہ ایمس کی تعمیراتی جگہ کا معائنہ کیا، دیں ضروری ہدایات دربھنگہ7ستمبر(ہ س)۔ بہار میں ایک بار پھر دوسرے ایمس کی تعمیر کی کوششیں زوروں پر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ نتیش حکومت کی جانب سے ایمس کی تعمیر کے لیے 150 ایکڑ زمین مرکزی حکومت کو م
جے پی نڈا نے دربھنگہ ایمس کی تعمیراتی جگہ کا معائنہ کیا، دیں ضروری ہدایات


جے پی نڈا نے دربھنگہ ایمس کی تعمیراتی جگہ کا معائنہ کیا، دیں ضروری ہدایات

دربھنگہ7ستمبر(ہ س)۔

بہار میں ایک بار پھر دوسرے ایمس کی تعمیر کی کوششیں زوروں پر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ نتیش حکومت کی جانب سے ایمس کی تعمیر کے لیے 150 ایکڑ زمین مرکزی حکومت کو منتقل کرنے کے بعد مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے دربھنگہ ایمس کی تعمیر کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران نڈا نے کئی اہم ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے کے علاوہ بی جے پی کے کئی سینئرلیڈر موجود تھے۔ جے پی نڈا کے تعمیراتی مقام کے معائنہ کے بعد لوگوں میں امید ہے کہ اب دربھنگہ ایمس کا ان کا خواب پورا ہوگا۔ واضح ہو کہ 2015 کی بجٹ تقریر میں اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بہار میں دوسرا ایمس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پانچ سال بعد2020 میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک قبل مرکزی کابینہ نے دربھنگہ میں ایمس بنانے کی منظوری دی، ریاستی حکومت نے زمین کو نشان زد شروع کیا۔ شروع میں ریاستی حکومت نے ڈی ایم سی ایچ اسپتال کے احاطے میں ایمس بنانے کی تجویز پاس کی تھی، لیکن بعد میں ریاستی حکومت کو معلوم ہوا کہ ایک ہی کمپلیکس میں دو اسپتال بنانے سے یہ ایک عام اسپتال بن جائے گا۔

جس کے بعد ریاستی حکومت نے 7 دسمبر 2023 کو شوبھن بائی پاس میں بہار کے دوسرے ایمس کی تعمیر کے لیے ایک نئی تجویز مرکز کو دی تھی۔ جہاں ریاستی حکومت دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) کی دوبارہ ترقی کے بارے میں بات کر رہی ہے، وہیں ڈی ایم سی ایچ کیمپس میں واقع ایمس کی مجوزہ جگہ پر 2500 بیڈ کے ساتھ ایک نیا اسپتال بنانے کے لیے 2742.04 کروڑ روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اسپتال کی تعمیر کے بعد نہ صرف شمالی بہار کے مریضوں کو بلکہ پڑوسی ملک نیپال کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande