ای ڈی نے امٹیک آٹو گروپ اور دیگر کے 5115 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا
نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 27,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک قرض دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں امٹیک آٹو لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف 5,115.31 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ ای
ای ڈی نے امٹیک آٹو گروپ اور دیگر کے 5115 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا


نئی دہلی، 07 ستمبر (ہ س)۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 27,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک قرض دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں امٹیک آٹو لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف 5,115.31 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 ( پی ایم ایل اےے) کے تحت کی ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ای ڈی نے گروگرام واقع پرموٹر ایم ٹٰک گروپ اور دیگر کے معاملے میں منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت 05 اگست 2024 کو 5,115.31 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ اس معاملے میں شامل دیگر اداروں اور افراد میں اے آر جی لمیٹڈ، اے سی آئی ایل لمیٹڈ، میٹالسٹ فورجنگ لمیٹڈ، کاسٹیکس ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور امٹیک گروپ کے پروموٹر اروند دھام شامل ہیں ۔ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی جانچ ایجنسی نے جون 2024میں تلاشی لی تھی جس کے نتیجے میں 500سے زائد فرضی کمپنیوں کا ایک بڑا جال سامنے آیا جنہیں گروپ کے ذریعہ اعلیٰ قیمت کی غیر منقولہ جائیداد اور لگژری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کے لیے تعینات یا استعمال کیا گیا تھا، جن کے شیئر ہولڈنگز انتہائی پیچیدہ ڈھانچے میں چھپے ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande