علی گڑھ, 7 ستمبر (ہ س)سرکاری دفاتر میں انتظامات بہتر نہیں ہو رہے ہیں سی ڈی او پرکھر کمار سنگھ نے وکاس بھون میں چل رہے مختلف دفاتر کا اچانک جمعہ کومعائنہ کیا تو کئی محکموں کی اصل حالات سامنے آئے ۔ کئی افسران اور ملازمین غیر حاضر ملے۔ انکی تنخواہیں روکنے کے ساتھ ہی سی ڈی او سے وضاحت بھی طلب کیا ہے، وہیں گندگی ملنے پر سرزنش کی۔
سی ڈی او نے پہلے محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر کا معائنہ کیا۔ اسمیں دفتر کے قریب ٹوائلٹ گندگی سے بھرا ہوا پایا گیا۔ کمرے میں ریکارڈ بھی بے ترتیب پڑا تھا۔ اولڈ ایج پنشن اور فیملی بینیفٹ اسکیم سے متعلق درخواستوں کو پورٹل پر اپ لوڈ نہ کرنے اور درخواستوں کو دو بار فیڈ ہونے کے متعلق معلومات موصول ہوئیں۔ رورل انجینئرنگ آفس میںگورو شرما اور سینئر اسسٹنٹ مینا رضوی غیر حاضر پائے گئے ۔ ایگزیکٹو انجینئر کو ان کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت دیا۔ اسی دفتر میں ذاتی ملازم کے طور پرمسکان سینی بھی کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ملیں،اس پر ایگزیکٹو انجینئر سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی اے آفس نیل منی میں جونیئر کلرک کو آئی جی آر ایس کے متعلق معلومات نہ دینے پر تنبیہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو موجود نہیں ملے۔ اہلکاروں نے بتایا وہ تصدیق کے کام کے لیے باہر گئے تھے۔مانک چند کا اے ڈی اسی ٹی او حاضری رجسٹر میں دستخط نہیں ملے۔ نیڈا آفس میں بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار کیا، ڈی پی او آفس میں آنگن واڑی سنٹر کی تعمیر کی پیش رفت غیر تسلی بخش ملی، انیمل ہسبنڈری آفس میں سی وی او کے غیر حاضر پائے جانے کے بعد وضاحت طلب کی گئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ