یو ایس اوپن:مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں بوپنا-ستجیادی کی جوڑی کو شکست
نیویارک، 4 ستمبر (ہ س)۔ اسٹار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کی انڈونیشیائی جوڑی دار الڈیلا ستجیادی کو جاری یو ایس اوپن 2024 ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی ٹیلر ٹاو¿ن سینڈ اور ڈونلڈ ینگ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑ
یو ایس اوپن


نیویارک، 4 ستمبر (ہ س)۔

اسٹار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کی انڈونیشیائی جوڑی دار الڈیلا ستجیادی کو جاری یو ایس اوپن 2024 ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی ٹیلر ٹاو¿ن سینڈ اور ڈونلڈ ینگ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ہند-انڈونیشین جوڑی کو امریکی جوڑی نے 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ میچ 55 منٹ تک جاری رہا۔

امریکیوں نے بوپنا-ستجیادی کے خلاف مضبوط آغاز کیا اور پہلے سیٹ کے پہلے تین گیمز جیتے۔ ہند-انڈونیشین جوڑی نے اپنی تال تلاش کی اور سیٹ 3-3 سے برابر کردیا۔ تاہم اس کے بعد امریکی جوڑی نے بوپنا اور ان کے ساتھی کو کوئی موقع نہیں دیا اور پہلا سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔دوسرے سیٹ کا آغاز یکساں طور پر ہوا، حالانکہ پانچویں گیم میں ہند-انڈونیشیائی جوڑی نے ایک اہم بریک پوائنٹ کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد امریکی جوڑی نے اپنے تمام سروس گیمز برقرار رکھتے ہوئے یہ سیٹ 6-4 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔ٹاو¿ن سینڈ ینگ کا فائنل میچ میں اٹلی کی سارہ ایرانی اور اینڈریا واواسوری سے ہوگا۔ یو ایس اوپن 2024 سے بوپنا کے اخراج کے ساتھ، سال کے آخری گرینڈ سلیم میں ہندوستان کی نمائندگی ختم ہو جاتی ہے۔

اس سے قبل یو ایس اوپن مینز ڈبلز میں بوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو پری کوارٹر فائنل میں اندریس مولٹینی اور میکسیمو گونزالیز کی ارجنٹائنی جوڑی کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی این سری رام بالاجی اور یوکی بھمبری کو بھی یو ایس اوپن میں اپنے ڈبلز میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثنا، سمیت ناگل سنگلز میں واحد ہندوستانی تھے، جو جلد باہر ہو گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande