الہداد پور سٹیڈیم کے استعمال کی فیس مقرر، کمیٹی چلائے گی
علی گڑھ، 4 ستمبر (ہ س)۔
الہداد پور اسٹیڈیم کے آپریشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔اسٹیڈیم کو بی ڈی او کی سربراہی والی کمیٹی چلائے گی، اسمیں پانچ چھ ممبران ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے نام پر اکاؤنٹ کھولا جائے گا، ساتھ ہی اسمیں قریبی پنچایتوں کو شامل کیا جائے گا۔ا سٹیڈیم میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کی فیس مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیس اسٹیڈیم اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
کھیلو انڈیا کے تحت7؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اسٹیڈیم بجٹ کی کمی سے نہیں چل رہا تھا، یہاں بڑی، بڑی گھاس کھڑی ہے۔ حال ہی میں سی ڈی او پرکھر کمار سنگھ نے معائنہ کیا تھا ۔ اب سٹیڈیم کے استعمال کی فیس مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں اوپن جم استعمال کرنے پر ہر فرد سے 50؍ روپے ماہانہ وصولا جائے گا۔نجی اسکولوں، اداروں اور تنظیموں سے پروگرام کے لیے ایک ہزار روپے یومیہ وصول کیا جائے گا۔ سرکاری محکموں سے پروگرام کے لیے500؍ یومیہ روپے وصول کیا جائےگا۔ کھلاڑیوں کو داخلہ شناختی کارڈ کے لیے50 روپے ادا کرنا ہوگا۔ شوق میں کھیلنے والوں سے اسٹیڈیم آنے کے لیےدو سو روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا، اس رقم سے اسٹیڈیم کو چلایا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ