لا لیگا: ریال میڈرڈ کے براہیم ڈیاز کمر کی چوٹ کی وجہ سے تین ماہ کے لیے باہر
میڈرڈ، 16 ستمبر (ہ س)۔ ریئل میڈرڈ تقریباً تین ماہ تک اپنے جارحانہ مڈ فیلڈر براہیم ڈیاز کے بغیر کھیلے گا کیونکہ وہ ہفتے کے روز ریئل سوسائڈاد کے خلاف 2-0 کی جیت میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ کلب کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ” ریال میڈرڈ کے میڈیکل ڈ
La Liga: Real Madrid Brahim Diaz out for 3 months


میڈرڈ، 16 ستمبر (ہ س)۔ ریئل میڈرڈ تقریباً تین ماہ تک اپنے جارحانہ مڈ فیلڈر براہیم ڈیاز کے بغیر کھیلے گا کیونکہ وہ ہفتے کے روز ریئل سوسائڈاد کے خلاف 2-0 کی جیت میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

کلب کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ” ریال میڈرڈ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے ٹیسٹوں کے بعد، کھلاڑی کو اس کی دائیں ٹانگ کی ایبڈکٹر لانگس مسلز میں چوٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی صحت یابی پر نظر رکھی جائے گی،انہیں صحت یاب ہونے میں تقریباً تین مہینے لگیں گے۔“

مراکش کے بین الاقوامی کھلاڑی نے جوڈ بیلنگھم اور اورلین ٹچومینی کے زخمی ہونے کی وجہ سے ریئل سوسیڈاد کے خلاف مشکل آغاز تھا، لیکن صرف 24 منٹ کے بعد ان کی دائیں کمر میں درد محسوس ہونے کے بعد روڈریگو کو ان کی جگہ لینی پڑی۔ ریال میڈرڈ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بیلنگھم اور ٹچومینی دونوں کے فٹ ہونے کا امکان ہے جب ریال میڈرڈ اپنی چیمپئنز لیگ مہم کا آغاز منگل کی رات اسٹٹ گارٹ کے خلاف کرے گا۔

ڈیوڈ الابا، ایڈورڈو کاماونگا اور ڈینی سیبالوس اپنی اپنی چوٹوں سے صحت یاب ہونے کی وجہ منگل کو نہیں کھیل سکیں گے ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، ریال میڈرڈ نے لا لیگا سیزن میں اپنی ناقابل شکست شروعات کو جاری رکھا جس میں ریال ایرینا میں ریئل سوسیڈاد کو 2-0 سے شکست مین کلیئن ایمباپے ایک بار پھر کلیدی کردار ادا کیا۔

اس موسم گرما میں میڈرڈ میں شامل ہونے والے فرانسیسی فارورڈ نے دو میچوں میں اپنا تیسرا گول کیا، دوسرے ہاف کے آخر میں پنالٹی کو بدل کر لاس بلانکوس کے لیے تینوں پوائنٹس حاصل کر لیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande