آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کے کپتان ہوں گے ہیری بروک
لندن، 16 ستمبر ( ہ س)۔ ہیری بروک اپنے کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ کی کپتانی کریں گے۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر کے پانچ میچوں کی سیریز سے باہر ہونے کے بعد بروک کو کپتان بنایا گیا ہے۔ بٹلر، جنہیں ٹ
Harry Brook captain England for ODI against Australia


لندن، 16 ستمبر ( ہ س)۔ ہیری بروک اپنے کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ کی کپتانی کریں گے۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر کے پانچ میچوں کی سیریز سے باہر ہونے کے بعد بروک کو کپتان بنایا گیا ہے۔

بٹلر، جنہیں ٹی۔20 کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا، اپنے پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو انہیں پہلے ہوئی تھی۔ بٹلر کی انجری نے لیام لیونگسٹون کے لیے بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھول دیا ہے، جنہیں پہلے نظر انداز کیا گیا تھا۔ اس شاندار آل راونڈر کو جاری ٹی۔20 سیریز میں اب تک پانچ وکٹیں لینے اور دوسرے ٹی۔20 میں صرف 47 گیندوں پر 87 رن بنانے کا انعام دیا گیا ہے۔

بٹلر، جو جولائی کے آخر میں ہندوستان کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، اب نومبر میں کیریبین کے دورے کے لیے ٹیم میں واپسی کا ارادہ رکھیں گے۔ بروک، جنہوں نے 2018 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کپتانی کی تھی، حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اولی پوپ کے نائب تھے، جہاں بین اسٹوکس غیر حاضر تھے۔

ای سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باو¿لر جوش ہل کو،کواڈ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 19 ستمبر کو ٹرینٹ برج میں ہوگا۔

آسٹریلیا ون ڈے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم: ہیری بروک (کپتان)، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل، برائیڈن کارس، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، میتھیو پوٹس، عادل رشید، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی ، جان ٹرنر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande