9 اگست کی تاریخ ملک اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان اور روس کے تعلقات کی تاریخ کے لیے بھی خاص ہے۔ یہ ستر کی دہائی کا وہ دور تھا جب بھارت کے خلاف امریکہ، پاکستان اور چین کا اتحاد مضبوط ہوتا جا رہا تھا اور تینوں سمتوں سے گھرے بھارت کی سلامتی کو شدید خطرہ محسوس ہونے لگا تھا۔ ایسے میں اس وقت کے سوویت وزیر خارجہ آندرے گرومائکو ہندوستان آئے اور 9 اگست 1971 کو انہوں نے ہندوستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ سردار سوارن سنگھ کے ساتھ سوویت ہندوستان امن، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔
اہم واقعات
1683: برطانوی بادشاہت نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو ایشیا میں جنگ یا امن کا اعلان کرنے کا حق دیا۔
1788: غلام قادر نے دہلی کے سلطان شاہ عالم (II) کے آنکھ میں چھرا گھونپ کر اندھا کر دیا۔
1831: امریکہ میں پہلی بار بھاپ کے انجن سے ٹرین چلائی گئی
1892: تھامس الوا ایڈیسن نے دو طرفہ ٹیلی گراف کو پیٹنٹ کرایا۔
1925:انقلابیوں نے کاکوری میں ٹرین سے خزانہ لوٹ لیا
1942: مہاتما گاندھی کو برطانوی حکومت نے گرفتار کیا
1945: امریکہ نے ناگاساکی، جاپان پر دوسرا ایٹم بم گرایا
1999: اس وقت کے روس کے صدر بورس یلسن نے اس وقت کے وزیر اعظم سرگئی سٹیپاشین کو برطرف کر کے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ولادیمیر پوتن کو مقرر کیا۔
2000: زمبابوے میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود زمینی اصلاحات کا عمل شروع ہوا
2002: پاکستان میں مشنری ہسپتال پر خودکش حملہ
2002: افغانستان کے جلال آبادمیں بم دھماکہ50افراد ہلاک۔
2005: ناسا کا انسان بردار خلائی جہاز 14 دن کے سفر کے بعد بحفاظت لینڈ کر گیا
2012: ہندوستانی فوج نے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اگنی-2 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
پیدائش
1892: معروف لائبریرین اور ماہر تعلیم رنگناتھن ایس آر
1933: منوہر شیام جوشی، جدید ہندی ادب کے مشہور نثر نگار، ناول نگار، طنز نگار اور صحافی
وفات
1970: ہندوستان کے عظیم آزادی پسند اور گمنام ہیرو ترلوکی ناتھ چکرورتی۔ انہوں نے 30 سال جیل میں گزارے۔ وہ غالباً سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہے
2002: مشہور کہانی کار رامکنکر اپادھیائے
2016: اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالیکھو پل۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan