اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایران میں صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں : اسرائیلی فوج
تل ابیب،13اگست(ہ س)۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے پیش رفت پر اسرائیل کی نظر ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات میں تبدیلی نہیں کی۔پیر کے روز جاری بیان میں ہیگاری کا
اسرائیل آرمی


تل ابیب،13اگست(ہ س)۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے پیش رفت پر اسرائیل کی نظر ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات میں تبدیلی نہیں کی۔پیر کے روز جاری بیان میں ہیگاری کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ ایران میں ہو رہا ہے ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم ایسا اکیلے نہیں کر رہے بلکہ امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہیگاری کے مطابق فوج نے سلامتی سے متعلق عوام کے لیے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو داخلی محاذ کو کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے جلد از جلد آگاہ کیا جائے گا۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات اور تبصروں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اس لیے ہم حملے اور دفاع کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل اس وقت ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ حملے کے لیے چوکس ہے۔ گذشتہ ماہ 27 جولائی کو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے پہاڑی علاقے میں راکٹ حملے میں 12 بچے اور ایک لڑکا ہلاک ہو گیا تھا۔اس کے بعد اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینئر رہنما کو قتل کر دیا۔ پھر 31 جولائی کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں ہلاک کر دیے گئے جس کے بعد ایران نے انتقام کی دھمکی دے دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande