شیلانگ، 12 اگست (ہ س)۔
میگھالیہ پولیس نے دھنکھیٹی میں جے این باوری کی مورتی پر پٹرول بم حملے کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان پانچوں ملزمان نے گزشتہ روز مجسمے پر پیٹرول بم پھینکا تھا تاہم مجسمے کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ یہ معاملہ شیلانگ کے لیتمکھرا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ