نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کے درمیان مرکزی حکومت نے گھریلو خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس میں 34.2 فیصد کی کمی کی ہے۔ حکومت نے ونڈ فال ٹیکس 7000 روپے فی ٹن سے کم کر کے 4600 روپے فی ٹن کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہو گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سطح پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس 7000 روپے فی ٹن سے کم کر کے اب 4600 روپے فی ٹن کر دیا گیا ہے۔ تاہم پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر عائد ہونے والی شرح صفر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 16 جولائی کو گھریلو خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس 6000 روپے فی ٹن سے بڑھا کر 7000 روپے فی ٹن کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ڈیزل، پیٹرول اور ایوی ایشن فیول اے ٹی ایف پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) کو صفر پر رکھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ونڈ فال ٹیکس کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔ حکومت ہند نے جولائی 2022 میں پہلی بار مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد