اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا چرچا آسمانوں پر بھی ہے :مفتی اکبر قاسمی
علی گڑھ, یکم اگست (ہ س)جمعیۃ علما علی گڑھ کے صدر مفتی محمد اکبر قاسمی نے کہا کہ جب سے فلسطین سے مرد آہن اسماعیل ہانیہ کے شہادت کی اندوہناک خبر آئی ہے، تب سے ہر صاحب ایمان آب دیدہ اور افسردہ ہے، پوری امت مسلمہ کو یہ یقین ہے کہ ان کی شہادت کی چرچانہ ص
Mufti akbar Qasmi


علی گڑھ, یکم اگست (ہ س)جمعیۃ علما علی گڑھ کے صدر مفتی محمد اکبر قاسمی نے کہا کہ جب سے فلسطین سے مرد آہن اسماعیل ہانیہ کے شہادت کی اندوہناک خبر آئی ہے، تب سے ہر صاحب ایمان آب دیدہ اور افسردہ ہے، پوری امت مسلمہ کو یہ یقین ہے کہ ان کی شہادت کی چرچانہ صرف زمین پر بلکہ آسمانوں میں بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ اپنی منزل کو پاچکے ہیں، یہ وہ منزل ہے جسکے متعلق قرآن میں خود اللہ نے کہا ہے کہ خدا کی راہ میں شہید ہونے والوں کومردہ گمان بھی نہ کرنا وہ زندہ ہیں۔اسماعیل ہانیہ ایک رجال ساز اور تاریخ ساز شخصیت تھے وہ فرد واحد نہیں بلکہ ایک مکمل مشن تھے۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے ایک با مقصد، فولادی نسل تیار کی،جن کی کتاب زندگی میں خوف، ہراسانی، ڈر، پستی، بزدلی،خود سپردگی اور منزل کو گمراہ کرنے والی حکمت عملی و مصلحت جیسی منافقانہ تدبیروں کی کوئی جگہ نہیں تھی بلکہ انہوں نے نسل کی فکر سازی کا نصاب صرف قرآن اور سنت پر رکھا اور اسی نصاب کا اثر ہے کہ خون سے آلودہ اپنے بچوں کی لاشوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر مائیں الحمد للہ،الحمد للہ کہہ رہی ہیں۔انہوں نے دنیاکی ناقابل تسخیر سمجھی جانے والی قوتوں کے غرور کو خاک میں ملا دیا، انہوں نے فلسطین کی سرزمین کو عسکری سے زیادہ ایک نظریاتی طاقت سے میں تبدیل کر دیا ہے اور اسی کے زیر اثرکمزور ں کے لئے ریشم سے زیادہ نرم اور ظالموں کے لئے شعلہ اور آہن نسل تیار کر، دنیاکو یہ بتا دیا کہ خدائی لشکر قوت بازو کے سہارے نہیں بلکہ وقت ایمانی کے بھروسے زمانے کے طوفانوں کا رخ موڑنے اورٹکرانے کی قوت رکھتے ہیں۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande