عدالت سے جھٹکا، پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ دہلی کے پٹیالہ ہاوس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جانگلا نے مہاراشٹر کی متنازعہ پروبیشنری آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے 31 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پیشگی ضما
Court shock, Pooja Khedkar anticipatory bail plea rejected


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ دہلی کے پٹیالہ ہاوس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جانگلا نے مہاراشٹر کی متنازعہ پروبیشنری آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے 31 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

پیشگی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران، پوجا کھیڈکر کی طرف سے پیش ہونے والی وکیل بینا مادھون نے کہا کہ اس معاملے میں شکایت یو پی ایس سی کی جانب سے کی گئی ہے، جس میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوجا کی گرفتار ہونے کا خطرہ ہے۔ مادھون نے کہا تھا کہ پوجا کھیڈکر ایک پروبیشنری آفیسر ہیں، جس کی وجہ سے انہیں قواعد کے مطابق کچھ حقوق حاصل ہیں۔

دراصل کچھ دن پہلے، 2023 بیچ کی ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر پر طاقت کا غلط استعمال کرنے اور فرضی سرٹیفکیٹ کے ذریعے ریزرویشن کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے پوجا کھیڈکر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی پینل تشکیل دیا۔ ایک رکنی پینل نے 27 جولائی کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کو پیش کی تھی۔ پوجا کھیڈکر پر الزام ہے کہ انہوں نے یو پی ایس سی امتحان میں شرکت سے قبل فرضی سرٹیفکیٹ جمع کرایا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ او بی سی کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں ۔ پوجا کھیڈکر پر الزام ہے کہ انہیں خانہ بدوش قبیلہ 3 زمرے کے تحت بھرتی کیا گیا تاکہ ذات کے ریزرویشن کے فوائد حاصل کیے جا سکیں، جو کہ صرف بنجاری برادری کے لیے مخصوص ہے۔ پوجا کھیڈکر پر فرضی معذوری سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کا بھی الزام ہے۔

پوجا کھیڈکر پروبیشن کے دوران غیر قانونی مطالبات کرنے پر تنازعات میں گھرگئی تھیں۔ کلکٹر سوہاس دیواسے نے کھیڈکر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد، مہاراشٹر حکومت نے پوجا کھیڈکر کے خلاف کارروائی کی اور ان کی تربیت پر پابندی لگا دی اور پوجا کھیڈکر کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا اور مسوری میں واقع لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ لیکن وہ وقت پرایل بی ایس این اے اے نہیں پہنچی۔ 18 جولائی کو پولیس نے پوجا کھیڈکر کی ماں کو گرفتار کر لیا۔ پوجا کھیڈکر کی والدہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ملشی کے کچھ کسانوں کو پستول سے ان کی زمین ہتھیانے کی دھمکی دے رہی تھیں۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande