چاندی پورہ وائرس سے اب تک 51 افراد ہلاک، گجرات کی پڑوسی ریاستوںکے لئے وزارت صحت نے ایڈوائزری جاری کی
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ گجرات میں چاندی پورہ وائرس اور ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس) کے معاملوں کی وجہ سے اب تک 51 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک اے ای ایس کے 148 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 140 گجرات کے ہیں۔ ان میں سے 59 معاملوں میں موت ہ
51 people have died of Chandipura virus so far


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ گجرات میں چاندی پورہ وائرس اور ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس) کے معاملوں کی وجہ سے اب تک 51 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک اے ای ایس کے 148 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 140 گجرات کے ہیں۔ ان میں سے 59 معاملوں میں موت ہو چکی ہے ۔ 51 معاملوں میں چاندی پورہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، 19 جولائی کے بعد سے اے ای ایس کے نئے معاملات میں کمی آئی ہے۔

اے ای ایس معاملوں کی رپورٹ کرنے والے پڑوسی ریاستوں کی رہنمائی کرنے کے لئے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) اور نیشنل سینٹر فار ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول (این سی وی بی ڈی سی ) نے ایک مشترکہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جمعرات کو، وزارت نے بتایا کہ جون کے آغاز سے،گجرات میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس ) کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 31 جولائی تک، اے ای ایس کے 148 کیس رپورٹ ہوئے ہیں (گجرات کے 24 اضلاع سے 140، مدھیہ پردیش سے 4، راجستھان سے 3 اور مہاراشٹرا سے 1)، جن میں سے 59 معاملوں میں موت ہوئی ہے۔ چاندی پورہ وائرس (سی ایچ پی وی ) کے 51 معاملات میں تصدیق ہوئی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے جمعرات کو ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایچ ایس) اور ڈائریکٹر، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکزی ٹیم نے پڑوسی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویکٹر کنٹرول کے لیے اقدامات کریں جن میں کیڑے مار دوا کے اسپرے، آئی ای سی ، طبی عملے کو حساس بنانا اور مقررہ سہولیات کے لئے معاملوں کو بروقت ریفر کرنا شامل ہے ۔

مرکزی حکومت نے صحت عامہ کے اقدامات اٹھانے اور وبا کی وبائی امراض کی تفصیلی تحقیقات کرنے میں گجرات کی ریاستی حکومت کی مدد کے لیے ایک قومی جوائنٹ آو¿ٹ بریک ریسپانس ٹیم (این جے او آر ٹی ) کو تعینات کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande