تاریخ کے آئینے  میں 29 جولائی: ٹائیگر کا عالمی دن
طاقت، چستی اور خوبصورتی کا انوکھا امتزاج، شیر ہندوستان کا قومی جانور ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً 6000 شیر باقی ہیں جن میں سے 3891 شیر بھارت میں ہیں۔ پروجیکٹ ٹائیگر بھارت میں 1973 میں شیروں کو بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ سال 2010 میں روس کے شہر سینٹ
History


طاقت، چستی اور خوبصورتی کا انوکھا امتزاج، شیر ہندوستان کا قومی جانور ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً 6000 شیر باقی ہیں جن میں سے 3891 شیر بھارت میں ہیں۔ پروجیکٹ ٹائیگر بھارت میں 1973 میں شیروں کو بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ سال 2010 میں روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ ٹائیگر کانفرنس میں 29 جولائی کو ٹائیگر کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دیگر اہم واقعات:

1748 - برطانوی فوج کا ایک دستہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی مدد کے لئے ہندوستان پہنچا۔

1876- سائنس ایسوسی ایشن کا قیام۔

1891 - ایشور چندر ودیا ساگر - مشہور سماجی مصلح، ماہر تعلیم اور آزادی پسند جنگجو کی وفات۔

1904 - جے. آر ڈی ٹاٹا - جدید ہندوستان کی بنیاد رکھنے والے صنعتی لیڈر کی پیدائش۔

1922 - بابا صاحب پورندرے - ایک مراٹھی ادیب، ڈرامہ نگار اور تاریخ کے مصنف کی پیدائش۔

1931 - سی نارائن ریڈی - تیلگو زبان کے مشہور شاعر اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ کی پیدائش۔

1949 - برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن ( بی بی سی ) نے ریڈیو پر نشریات کا آغاز کیا۔

1957 - اقوام متحدہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) تشکیل دی۔

1980 - ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ماسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔

1983 - بغیر ڈرائیور کے پہلے طیارے کا تجربہ کیا گیا۔

1996 - چین نے لوپنور میں اپنا 45 واں زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔

1996 - مجاہد آزادی ارونا آصف علی کی وفات۔

2003 - جانی واکر - ہندوستان کے مشہور مزاح نگارکی وفات۔

2006 - سری لنکائی بلے باز مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 624 رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

2009 - مہارانی گایتری دیوی- جے پور کی ملکہ کا انتقال۔

2013- فرانس کے شہر کینز میں ایک ہوٹل سے 103 ملین یورو مالیت کے ہیروں کی چوری۔

اہم مواقع اور تقریبات

ورلڈ ٹائیگر ڈے

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande