تاریخ کے آئینے میں 3 فروری : پنیر کی شکل میں ذائقے کے سفر کا آغاز
ذائقہ دار پنیر کب وجود میں آیا اس کی کوئی معلوم تاریخ نہیں ہے لیکن پنیر کی صنعتی پیداوار کی پہلی فیکٹری 03 فروری 1815 کو سوئٹزرلینڈ میں کھولی گئی۔ سوئٹزرلینڈ آج بھی اپنے پنیر اور چاکلیٹ کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اب یہ ایک ایسی مقبول غذا ہے کہ پن
تاریخ کے آئینے میں 3 فروری


ذائقہ دار پنیر کب وجود میں آیا اس کی کوئی معلوم تاریخ نہیں ہے لیکن پنیر کی صنعتی پیداوار کی پہلی فیکٹری 03 فروری 1815 کو سوئٹزرلینڈ میں کھولی گئی۔ سوئٹزرلینڈ آج بھی اپنے پنیر اور چاکلیٹ کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اب یہ ایک ایسی مقبول غذا ہے کہ پنیر کا عالمی دن 6 فروری کو منایا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1815 - دنیا کی پہلی پنیر بنانے والی فیکٹری سوئٹزرلینڈ میں کھولی گئی۔

1916- بنارس ہندو یونیورسٹی قائم ہوئی۔

1925 - ہندوستان کی پہلی الیکٹرک ٹرین سروس ممبئی اور کرلا کے درمیان شروع ہوئی۔

1934- پہلی بار ہوائی جہاز کے ذریعے پارسل بھیجنے کا عمل شروع ہوا۔ جس کمپنی نے اسے شروع کیا وہ آج لفتھانسان کے نام سے مشہور ہے۔

1988- پہلی ایٹمی آبدوز (آئی این ایس چکرا) ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوئی۔

2018- ہندوستان چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح بنا۔

پیدائش

1929 - پرتھوی راج سنگھ اوبرائے - 'اوبرائے ہوٹل گروپ' کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر۔

1938- وحیدہ رحمٰن- مشہور فلمی اداکارہ۔

1952- دیپتی نیول- ایک مشہور بھارتی اداکارہ ۔

1958- ریما لاگو ایک ہندی فلمی اداکارہ تھیں۔

1964- رگھورام راجن- ریزرو بینک آف انڈیا کے 23ویں گورنر۔

انتقال

1983- محمد علیم الدین- منی پور کے تیسرے وزیر اعلیٰ تھے۔

2000- اللہ رکھا خان - معروف طبلہ نوازتھے۔

2016- بلرام جاکھڑ- انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔

2018- حکم سنگھ- سیاستدان اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande