شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ ہفتہ کے آخری کاروباری دن آج جمعہ کے روز گھریلو شیئر بازار میں مضبوطی نظر آرہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد خری
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ ہفتہ کے آخری کاروباری دن آج جمعہ کے روز گھریلو شیئر بازار میں مضبوطی نظر آرہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنا پورا زور لگا دیا، جس کی وجہ سے شیئر بازار کے دونوں انڈیکسوں کی چال میں بھی تیزی آگئی۔ حالانکہ وقفے وقفے سے فروخت کے معمولی جھٹکے بھی لگتے رہے، اس کے باوجود خریداری کا زور اتنا زیادہ تھا کہ دونوں انڈیکس اوپر چڑھتے گئے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.62 فیصد اور نفٹی 0.74 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے انفوسس، ایل ٹی مائنڈ ٹری، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، بھارتی ایئرٹیل اور آئشر موٹرز کے شیئر 2.75 فیصد سے لیکر 2.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ٹیک مہندرا، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، ایچ ڈی ایف سی بینک، نیسلے اور او این جی سی کے شیئر 1.85 فیصد سے لیکر 0.70 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,234 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,674 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 560 شیئرس خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 حصص خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 7 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 41 حصص سبز نشان میں اور 9 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 118.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,158.50 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور لگا دیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں اضافہ ہوا۔ مسلسل خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس 80,594.76 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے اس کی رفتار میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 495.46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,535.26 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 17.25 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,423.35 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداروں نے زور لگا دیا، جس کی وجہ سے انڈیکس کی رفتار بڑھ گئی۔ مسلسل خریداری کے باعث یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 24,595 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد اس میں معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 180.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,586.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن / محمد شہزاد


 rajesh pande