راہل گاندھی نے کے کامراج کو یاد کیا
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کے کامراج کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں، انہوں نے کہا، بھارت رتن اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر شری
Rahul


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔

رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کے کامراج کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں، انہوں نے کہا، بھارت رتن اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر شری کے کامراج جی کو ان کے یوم پیدائش پر میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔

کے کامراج کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے ایک سچے محب وطن اور عوامی لیڈر کے طور پر انتھک محنت کی اور ہمارے معاشرے کے کمزور ترین طبقات کی بہتری کے لیے دوسروں کو تحریک دی۔ کالوی تھنتھئی کے طور پر ان کی میراث ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande