پنجاب ہاکی لیگ: راونڈ گلاس اور سرجیت اکیڈمی کی فتح مہم جاری
موہالی، 15 جولائی (ہ س)۔ راونڈ گلاس ہاکی اکیڈمی (آر جی ایچ اے) اور سرجیت ہاکی اکیڈمی پی آئی ایس ، جالندھر نے جونیئر ایج گروپ کے لیے پنجاب ہاکی لیگ کے افتتاحی میچ میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی۔ میچوں کے تیسرے ہفتے کے بعد، آر جی ایچ اے اور سرجیت
Punjab Hockey league


موہالی، 15 جولائی (ہ س)۔

راونڈ گلاس ہاکی اکیڈمی (آر جی ایچ اے) اور سرجیت ہاکی اکیڈمی پی آئی ایس ، جالندھر نے جونیئر ایج گروپ کے لیے پنجاب ہاکی لیگ کے افتتاحی میچ میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی۔ میچوں کے تیسرے ہفتے کے بعد، آر جی ایچ اے اور سرجیت ہاکی اکیڈمی (ایس ایچ اے) تین میچوں میں بالترتیب نو اور سات پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

آر جی ایچ اے نے تینوں میچ یک طرفہ طور پر جیتے ہیں، جب کہ سرجیت اکیڈمی نے شوٹ آوٹ کی وجہ سے دو جیتے ہیں کیونکہ مقررہ وقت کے بعد میچ برابری پر ختم ہوا۔

اولمپیئن پرتھوی پال سنگھ ہاکی اسٹیڈیم، لدھیانہ میں کھیلے گئے تیسرے ہفتے کے میچوں میں آر جی ایچ اے، سرجیت ہاکی اکیڈمی اور پی آئی ایس موہالی نے کامیابی حاصل کی۔

اتوار کو کھیلے گئے دونوں میچوں کا فیصلہ شوٹ آو¿ٹ سے ہوا۔ پہلے میچ میں نامدھاری اسپورٹس اکیڈمی اور سرجیت ہاکی اکیڈمی کا مقابلہ مقررہ وقت تک 4-4 گول سے برابر رہا۔ ایس ایچ اے نے شوٹ آوٹ 4-3 سے جیت کر ایک اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔ اگلے میچ میں پی آئی ایس موہالی اور پی آئی ایس لدھیانہ نے 3-3 سے ڈرا کھیلا لیکن شوٹ آوٹ میں موہالی نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

آر جی ایچ اے ناقابل شکست رہی اور پی آئی ایس لدھیانہ کو 6-1 سے شکست دے کر ٹیبل میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ جپنیت سنگھ اور امندیپ نے پنالٹی کارنر کے ذریعے دو دو گول کیے اور ارجندیپ سنگھ اور اندرجیت سنگھ نے ٹیم کے لیے اسکور مکمل کیا۔ نتن سنگھ نے پی آئی ایس لدھیانہ کے لیے تسلی بخش گول کیا۔

پنجاب ہاکی لیگ کا انعقاد راونڈ گلاس نے ہاکی پنجاب کے اشتراک سے کیا ہے، جس کا مقصد نچلی سطح کے کھلاڑیوں کو میچ کا قیمتی تجربہ فراہم کرنا، ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

میچوں کا اگلا سیٹ 20 اور 21 جولائی کو اولمپیئن پرتھوی پال سنگھ ہاکی اسٹیڈیم لدھیانہ اور جیون نگر کے نامدھاری ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande