نئی دہلی ،11جولائی (ہ س )۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی طالب علم منا خالد نے اگانڈا پیرا بیڈ منٹن انٹرنیشنل دوہزار چوبیس کے مختلف زمروں میں طلائی،نقرئی اور کانسے کے تمغے جیتے۔بی ڈبلیو ایف بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے یکم جولائی سے سات جولائی 2024 کے درمیان اگانڈا کی راجدھانی کمبالامیں یہ چمپئن شپ منعقد کی تھی۔اس چمپئن شپ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
خالد نے فائنل مقابلے میں برازیل کے ٹاپ رینک کے کھلاڑی کو تین سیٹوں (چودہ۔اکیس،اکیس۔انیس اور اکیس۔اٹھارہ) میں شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبل کے فائنل میں برازیل کی جوڑی سے ہار گئے اور کانسے کا تمغہ جیتا۔ ابھی حال ہی میں مارچ کے مہینے میں خالد نے چھٹے قومی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں نقرئی تمغہ جیتا تھا اور پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔دسمبر دوہزار تیئس میں انھوں نے کھیلو انڈیا پیرا گیمزدوہزار تیئس میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔آئندہ ہونے والے ایشیائی گیمز اور پیرالمپکس میں یونیورسٹی اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے فتح درج کرنا ان کا ہدف ہے۔
پروفیسر محمد شکیل احمد قائم مقام شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منا خالد کی شان دار کامیابی کے لیے انھیں مبارک باد دی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais / عطاءاللہ