گنڈک ، باگمتی ، کوسی اور مہانندا ندیاں کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر
ندیوں کی سطح آب بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھا
گنڈک ، باگمتی ، کوسی اور مہانندا کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر ، ندیوں کی سطح آب بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھا


گنڈک ، باگمتی ، کوسی اور مہانندا ندیاں کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

پٹنہ، 10 جولائی (ہ س)۔ بہار میں مانسون سرگرم ہے اور گذشتہ کچھ دنوں میں نیپال کے کیچمنٹ ایریا میں بھی کافی بارش ہوئی ہے۔ اس کا اثر بہار کے ندیوں کے پانی کی سطح پر بھی پڑا ہے۔ کئی ندیوں کی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہار میں سیلاب کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔ کئی مقامات سے لوگ نقل مکانی کر محفوظ جگہ پر پناہ لینے کے لئے مجبور ہیں۔

سنٹرل واٹر کمیشن کے مطابق گنڈک ندی گوپال گنج کے ڈومریا گھاٹ پر خطرے کے نشان سے 116 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ مظفر پور ضلع کے بینی آباد میں باگمتی ندی خطرے کے نشان سے 81 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ کھگڑیا کے بلتارا میں کوسی ندی خطرے کے نشان سے 81 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ مہانندا ندی پورنیہ ضلع کے ڈھینگرا گھاٹ پر خطرے کے نشان سے 110 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ کٹیہار کے جھوا میں مہانندا ندی خطرے کے نشان سے 32 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ پرمان ندی ارریہ میں خطرے کے نشان سے 45 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ کئی ندیوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کے آثار ہیں جبکہ کچھ میں پانی کی سطح میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوسی، مہانندا ، باگمتی، ادھور اور گنڈک ندیوں کے کیچمنٹ علاقوں میں معمول سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار کے کئی علاقوں میں 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش درج کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اگر گنگا کے پانی کی سطح کی بات کریں تو دیگھا گھاٹ پر خطرے کا نشان 50.45 میٹر ہے ، جب کہ اس وقت پانی 46.66 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ گاندھی گھاٹ پر پانی کی سطح 46.35 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو خطرے کے نشان ( 48.60) سے قدرے کم ہے ۔ہاتھی دہ میں خطرے کا نشان 41.76 یعنی 38.11 میٹر سے کم ہے۔ مونگیر میں بھی پانی کی سطح 33.83 میٹر تک پہنچ گئی ہے جو 39.33 کے خطرے کے نشان سے کم ہے ۔ بھاگلپور کی بات کریں تو وہاں پانی کی سطح 33.68 میٹر کے خطرے کے نشان سے 28.20 میٹر نیچے ہے ، جب کہ فرقہ میں پانی کی سطح خطرے کے نشان ( 22.25) سے 18.18 میٹر نیچے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan / Mohammad Shahzad


 rajesh pande