منی پور میں 3.5 شدت کا زلزلہ
امپھال، 17 جنوری (ہ س)۔ اتوار کی دوپہر منی پور کے کانگ پوکپی علاقے میں 3.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا
منی پور میں 3.5 شدت کا زلزلہ


امپھال، 17 جنوری (ہ س)۔

اتوار کی دوپہر منی پور کے کانگ پوکپی علاقے میں 3.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اتوار کو 13:21 منٹ 30 سیکنڈ پر منی پور کے کانگپوکپی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.5 ناپی گئی۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انڈین سیسمولوجی سنٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 25 کلومیٹر نیچے تھا اور زلزلے کا مرکز 24.99 شمالی عرض بلد اور 93.96 مشرقی طول بلد پر تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande