سیکورٹی فورسز نے پونچھ میں آئی اے ایف کے قافلے پر حملے کے پیچھے 2 دہشت گردوں کا خاکہ جاری کیا
سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے پیر کو دو مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کیے، جن کے بارے میں
سیکورٹی فورسز نے پونچھ میں آئی اے ایف کے قافلے پر حملے کے پیچھے 2 دہشت گردوں کا خاکہ جاری کیا


سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔

سیکورٹی فورسز نے پیر کو دو مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کیے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انڈین ایئر فورس کی گاڑیوں پر حملے کے پیچھے انکا ہاتھ ہے ۔جس میں ایک فوجی شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے۔ فوج نے دو دہشت گردوں کی اطلاع دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس حملے میں پانچ انڈین ایر فورس کے جوان زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں، ان میں سے ایک، جس کی شناخت کارپورل وکی پہاڑے کے طور پر ہوئی ہے، نے اودھم پور کے فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس دوران حکام نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً 20 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے، جب کہ پونچھ کے ڈنا ٹاپ، شاہ اسٹار، شیندرا اور سنائی ٹاپ علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔

پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران بشمول جی او سی 16 کور اور اے ڈی جی پی جموں نے بھی کل جائے واردات کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے 2-3 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سنیچر کو سورنکوٹ علاقے میں شاستر سنائی کے قریب آئی اے ایف کے قافلے پر اچانک حملہ کیا۔حکام نے کہا کہ جو کوئی بھی ان دہشت گردوں کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی نتیجہ خیز اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرے گا، جس سے ان کی گرفتاری ہو گی، اسے انعام دیا جائے گا اور ان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔اس سلسلے میں ان نمبرات پر رابطہ کیا جائے 9541051982، 8082294375، 9541051982، 8082294375۔

ہندوستھان سماچار

/محمد


 rajesh pande