سری لنکا نے آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کیا کوالیفائی
سری لنکا نے آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کیا کوالیفائی ابوظہبی، 6 مئی (ہ س)۔ سری لنکا
سری لنکا نے آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کیا کوالیفائی


سری لنکا نے آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کیا کوالیفائی

ابوظہبی، 6 مئی (ہ س)۔ سری لنکا نے رواں سال کے آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 3 سے 20 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی میں اتوار کو آئی سی سی ویمنز ٹی -20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 15 رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کے ساتھ دوسرے کوالیفائر کے طور پر ٹی -20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکا کی ٹیم اب اسی گراونڈ پر منگل 7 مئی کو آئی سی سی ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ سلامی بلے باز وشمی گنارتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے 7.2 اوورز میں 52 رنوں کی شراکت بنا کر سری لنکن ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ اتھاپتھو (21) نے مسلسل دو چھکے سمیت کچھ بڑے شاٹس کھیلے، تاہم یو اے ای کے لیگ اسپنر وشنو مہیش (2/33) نے انہیں آوٹ کرکے یو اے ای کو راحت کی سانس دلائی۔

اس کے بعد گنارتنے نے ہرشیتا مداوی (24) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 44 رن جوڑے، یہ شراکت مہیش نے توڑی، جنہوں نے 16ویں اوور میں مداوی کو پویلین بھیج دیا۔ گنارتنے، جنہوں نے کیتھرین برائس کو اپنے 45 (پانچ اننگز میں 180 رن) کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا، کو ایشا اوزا (2/27) نے وائیڈ گیند پر اسٹمپ آوٹ کر دیا۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اپنی 44 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔

گنارتنے کے آوٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز حسینی پریرا (15)، کویشا دلہری (17) اور نیلاکشی ڈی سلوا (18) نے ڈیتھ اوورز میں آٹھ چوکے لگائے اور ٹیم کو 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رن کے مسابقتی اسکور تک پہنچایا۔

کپتان ایشا اوزا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یو اے ای کی جانب سے ٹورنامنٹ کی بہترین اننگز کھیلی اور یو اے ای نے سری لنکا کو سخت ٹکر دی۔ یو اے ای نے بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں تیرتھا ستیش کو کھو دیا۔ اس کے بعد اوزا نے خوشی شرما (22) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 66 رنوں کی شراکت داری کی۔ انہوں نے کویشا اگوڈیج (16) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 37 رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔

اوزا نے 44 گیندوں پر 66 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی جس میں چار بڑے چھکے شامل تھے۔ سری لنکا کو مطلوبہ کامیابی اس وقت ملی جب دائیں ہاتھ کے بلے باز 16 ویں اوور میں 108 کے اسکور پر اڈیشیکا پربودھینی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ اپنی شاندار اننگز کے دوران اوزا نے 47.25 کی اوسط سے 189 رن بنائے، گنارتنے کو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔

کپتان کے آوٹ ہونے کے باعث یو اے ای کی ٹیم پٹری سے اتر گئی، نچلے آرڈر کے بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکے اور یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رن ہی بنا سکی۔

سری لنکا کے لیے چماری اتھاپتھو نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ سوگندھیکا کماری، انوشی پریہ درشنی اور ادیشیکا پربودھنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande