جھارکھنڈ میں شیبو سورین کا خاندان اور بہار میں لالو خاندان بدعنوان ہے :سمراٹ چودھری
پٹنہ، 6 مئی(ہ س)۔جھارکھنڈ میں ای ڈی نے کانگریس لیڈر عالمگیر عالم سے کروڑوں روپے ضبط کیے ہیں ۔ ای ڈی
جھارکھنڈ میں شیبو سورین کا خاندان اور بہار میں لالو خاندان بدعنوان ہے :سمرات چودھری


پٹنہ، 6 مئی(ہ س)۔جھارکھنڈ میں ای ڈی نے کانگریس لیڈر عالمگیر عالم سے کروڑوں روپے ضبط کیے ہیں ۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے بہار کی سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ اس بارے میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ جھارکھنڈ میں شیبو سورین کا خاندان اور بہار میں لالو خاندان بدعنوان ہے اور جب ایسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو ان کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔

سمراٹ چودھری نے کہا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ یہ لوگ کس طرح بد عنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں جس طرح سے کروڑوں روپے پکڑے گئے ہیں اس نے ان کا انکشاف کر دیا ہے اور اب یہ لوگ ایک دوسرے کو کچھ کہہ رہے ہیں۔ تفتیشی ادارہ خود مختار ہے اور بد عنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ہر کوئی بدعنوانوں کو بچانے کے لئے متحد ہوکر مرکزی حکومت کی مخالفت کررہا ہے۔ وہ بد عنوانی کے ذریعے کمائی ہوئی رقم بچانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکومت بدعنوانی کو کبھی برداشت نہیں کر سکتی۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی طرف سے کی جا رہی کارروائی کئی اپوزیشن لیڈروں کو بے نقاب کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/افضل/سلام


 rajesh pande