بیل گاڑی سے نامزدگی کرنے پہنچے ریٹائرڈ فوجی
بیتیا، 6 مئی(ہ س)۔ والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ کےلئے پیر کے روز ایک امیدوار بیل گاڑی پر سوار ہو کرپرچہ
بیل گاڑی سے نامزدگی کرنے پہنچے ریٹائرڈ فوجی


بیتیا، 6 مئی(ہ س)۔ والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ کےلئے پیر کے روز ایک امیدوار بیل گاڑی پر سوار ہو کرپرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔یہاں پر بیل گاڑی سے ریٹائرڈ فوجی نے نامزدگی داخل کیا۔ لوک سبھا امیدوار ریٹائرڈ فوجی رمیش پرساد اپنے حامیوں کے ساتھ بیل گاڑی پر بیٹھ کر کلکٹریٹ احاطہ کی طرف جب نکلے تو لوگوں کے توجہ کا مرکز بن گئے۔ نامزدگی میں ان کے ساتھ درجنوں ریٹائرڈ فوجیوں نے حصہ لیا۔ جنہوں نے جئے جوان جئے کسان کے نعرے لگائے۔

مغربی چمپارن ضلع میں والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ کے لیے چھٹے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ بیتیامیں بھارتیہ جوان کسان پارٹی کے ریٹائرڈ فوجی رمیش پرساد نے والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ یہ نامزدگی منفرد تھی کیونکہ لوک سبھا کے امیدوار ریٹائرڈ فوجی رمیش پرساد بیل گاڑی میں نامزدگی داخل کرنے آئے تھے۔

واضح ہو کہ والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ اب تک 9 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ جس میں سنیل کشواہا جے ڈی یو سے ہیں ، دیپک یادو آر جے ڈی سے ہیں اور کانگریس کے خلاف بغاوت کرنے والے سینئرآزاد صحافی پرویش مشرا میدان میں ہیں۔ جو گذشتہ ضمنی انتخاب میں والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار تھے اور صرف 22 ہزار ووٹوں سے الیکشن ہار گئے تھے ۔ والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ کے لیے انتخابی مقابلہ بڑھ گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام


 rajesh pande