فزکس والا نے اسکالرشپ کا اعلان کیا
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔ فزکس والا انسٹی ٹیوٹ آف انوویشن (آئی او آئی پی ڈبلیو) نے ٹیکنالوجی اور مین
فزکس والا نے اسکالرشپ کا اعلان کیا


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س)۔

فزکس والا انسٹی ٹیوٹ آف انوویشن (آئی او آئی پی ڈبلیو) نے ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ میں اپنے چار سالہ رہائشی کورس کے ساتھ 3 کروڑ روپے کے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ پی ڈبلیو کامن انٹرنس امتحان (سی ای ای) کے ذریعے ہونہار طلباء کو دی جائے گی۔ پی ڈبلیو آئی او آئی کے بزنس ہیڈ امرت راج نے ریلیز میں یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکالرشپ کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں معاشی طور پر کمزور طلباء و طالبات شامل ہیں۔ سی ای ای کا پہلا دور 5 مئی کو منعقد ہوا۔ اگلے مرحلے 26 مئی، 23 جون اور 28 جولائی کو ہوں گے۔ اس امتحان کے لیے اب تک 5000 سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ امتحان کے بعد تعلیمی سال 2024 کا پہلا بیچ اگست کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔ اس امتحان میں منتخب طلباء کو اسکول آف ٹیکنالوجی (ایس او ٹی) اور اسکول آف مینجمنٹ (ایس او ایم) میں داخلہ دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande