اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے سے قبل رفح سے زبردستی شہریوں کا انخلاءشروع
رفح،06مئی (ہ س)۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ شہر میں متوقع فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی عل
رفح


رفح،06مئی (ہ س)۔

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی غزہ شہر میں متوقع فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا۔فوج نے ایک بیان میں کہا، اسرائیلی دفاعی افواج مشرقی رفح کے باشندوں کو توسیع شدہ انسانی علاقے کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ وہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہی تھی۔کتنے لوگوں کو نکالا جارہا تھا، اس سوال پر ایک فوجی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، اندازاً تقریباً ایک لاکھ افراد ہوں گے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال تقریبا 1.2 ملین افراد رفح میں پناہ گزین ہیں۔

رفح میں حملے کے امکان پر عالمی امدادی گروپوں اور عالمی رہنماوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک حقیقی طور پر ان شہریوں کی حفاظت کے لئے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا جنہیں نقصان پہنچنے کا امکان ہے اور ایسے منصوبے کے بغیر واشنگٹن رفح میں کسی بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande