دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے ڈی سی ٹولی فینس سے کی ملاقات
نئی دہلی ، 06 مئی (ہ س)۔ ایک مختصر وقفے کے بعد واپس آکر جے ایس ڈبلیواور جی ایم آر کی شریک ملکیت وال
دہلی کیپٹلس 


نئی دہلی ، 06 مئی (ہ س)۔

ایک مختصر وقفے کے بعد واپس آکر جے ایس ڈبلیواور جی ایم آر کی شریک ملکیت والی فرنچائز دہلی کیپٹلز نے اتوار کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن سے پہلے اپنی آفیشل پرستار برادری ڈی سی ٹولی سے ملاقات کی۔راجستھان رائلز کے خلاف اگلے میچ سے قبل کھلاڑیوں کا ڈھول ، خوش آمدید اور گارڈ آف آنر کے ساتھ ٹریننگ سیشن کے لیے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دہلی کیپٹلز کے اسٹار کھلاڑی رشبھ پنت ، ایشانت شرما ، اکسر پٹیل ، کلدیپ یادو، ڈیوڈ وارنر ، ٹرسٹن اسٹبس ، جیک فریزر میک گرک اور شائی ہوپ نے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ اور ڈائریکٹر آف کرکٹ سورو گنگولی کے ساتھ دہلی کیپٹلز کے شائقین سے بات چیت کی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande