نیپال کے ایک گاوں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی، مہمانوں کا استقبال دودھ، دہی، لسی اور چھاچھ سے ہوگا
کھٹمنڈو، 06 مئی (ہ س)۔ بھرت پور ضلع کے اچھاکامنا گاوں میونسپلٹی کے پردھان نے اپنے گاوں میں کولڈ ڈرنک
Cold drinks ban in Nepal village, milk, curd, lassi served


کھٹمنڈو، 06 مئی (ہ س)۔ بھرت پور ضلع کے اچھاکامنا گاوں میونسپلٹی کے پردھان نے اپنے گاوں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی ہے۔ مقامی کسانوں اور مویشی پروروں کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ گرام پنچایت میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ بدلے میں مہمانوں کا استقبال دودھ، دہی، لسی، چھاچھ اورنیبو پانی سے کیا جائے گا۔

اچھاکامنا گاوں کے پردھان دان بہادر گرونگ نے بتایا کہ اس گرام پنچایت کے تحت تمام سرکاری دفاتر میں کسی بھی مہمان کے آنے یا کسی بھی قسم کی میٹنگ میںکولڈ ڈرنکس پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بدلے میں مہمانوں کا استقبال دودھ، دہی، لسی، چھاچھ اور نیبو پانی سے کیا جائے گا۔ گرونگ نے کہا کہ اس فیصلے سے کسانوں کو معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ مقامی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کی مقامی مصنوعات کو استعمال کرنے کی ترغیب ملے گی۔

ان دنوں گاوں کے پردھان گرونگ اپنی گرام پنچایت کے ہر گھر جا کر اس فیصلے کو نافذ کرنے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔ گاوں کے پردھان کا خیال ہے کہ یہ صحت کے نقطہ نظر سے بھی فائدہ مند ہے۔ گرونگ کو یقین ہے کہ ان کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم کو نہ صرف پورے گاو¿ں کی حمایت حاصل ہوگی بلکہ قریبی سرکاری دفاتر بھی اس کی پیروی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande