چین نے تھامس اور اوبیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا
چینگدو، 6 مئی (ہ س)۔ چین کی مردوں کی ٹیم نے انڈونیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر چھ سال کا انتظار ختم کرت
چین نے تھامس اور اوبیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا


چینگدو، 6 مئی (ہ س)۔

چین کی مردوں کی ٹیم نے انڈونیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر چھ سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے تھامس کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے بھی اتوار کو انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر 2020 کے بعد پہلی بار خطاب اپنے نام کیا۔

2012 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب مرد اور خواتین دونوں کیٹیگریز کے فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تھے۔

عالمی نمبر دو شی یوکی نے تھامس کپ میں چین کے لیے شاندار آغاز کیا، اپنی ٹیم کو انڈونیشیا کے انتھونی سینیسوکا گنٹنگ کے خلاف 17-21، 6-21 سے جیت کے ساتھ 0-1 کی برتری دلائی۔

ڈبلز میچ میں لیانگ ویئی کینگ اور وانگ چانگ نے 64 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں فجر الفیان اور محمد ریان آردیانتو کو 18-21، 21-17، 17-21 سے شکست دے کر اسکور 0-2 کر دیا، تاہم جوناتھن کرسٹی نے لی شیفینگ کو 16-21، 21-15، 17-21 سے ہرا کر انڈونیشیا کو وائٹ واش ہونے سے بچایا۔

اس کے بعد دوسرے ڈبلز میں ہی جیٹنگ اور رین جیانگ یو نے محمد شعیب فکری اور بگس مولانا پر 11-21، 15-21 سے شاندار جیت درج کر کے چین کو 1-3 سے فتح دلائی اور خطاب اپنے نام کیا۔

چیمپئن شپ پر قبضہ کرنے کے ساتھ ہی چین نے اس دو سالہ ٹورنامنٹ میں اب تک کل 11 خطاب جیتے ہیں۔ انڈونیشیا اس فہرست میں 14 خطاب کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس سے قبل اتوار کی صبح، چین کی خواتین ٹیم نے انڈونیشیا کو تین گھنٹے سے کم وقت میں شکست دے کر اپنا 16 واں اوبیر کپ خطاب جیت لیا۔

اولمپک چیمپئن چن یوفیئی نے سنگلز میچ میں گریگوریا ماریسکا تنجنگ کو 7-21، 16-21 سے شکست دے کر برتری حاصل کی۔

عالمی نمبر 1 چن چنگچن اور جیا یفان نے ڈبلز میچ میں سیٹی فادیا سلوا رام دھنتی اور ریبیکا سوگیارٹو کو 11-21، 8-21 سے شکست دے کر چین کو 0-2 سے آگے کر دیا۔

اس کے بعد دوسرے سنگلز میچ میں انڈونیشیائی نوجوان ایسٹر نورومی ٹری نے پہلا سیٹ 10-21 سے جیتا، لیکن ہی بنگجیاو نے 15-21، 17-21 سے جیت کر اوبیر کپ پر قبضہ کر لیا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande