اسکارپیو چلانا سیکھ رہے نوجوان نے دادا اور پوتا کو کچلا، داد ا کی موت ، پوتا شدید زخمی
مشرقی چمپارن، 05 مئی (ہ س)۔ ضلع کے بنجریا تھانہ علاقہ کے اجگری پنچایت کے چوری ہروا ٹولہ گاؤں میں
اسکارپیو چلانا سیکھ رہے نوجوان نے دادا اور پوتا کو کچلا، داد ا کی موت ، پوتا شدید زخمی


مشرقی چمپارن، 05 مئی (ہ س)۔

ضلع کے بنجریا تھانہ علاقہ کے اجگری پنچایت کے چوری ہروا ٹولہ گاؤں میں اسکارپیو سیکھ رہے ایک نوجوان نے سڑک کے کنارے کھڑے دادا اورپوتے کوکچل دیا۔ جس میں دادا کی موقع پر موت ہوگئی ۔ جبکہ زخمی پوتا تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

واقعے کے بعد اسکارپیو سیکھ رہے نوجوان اور ڈرائیور گاڑی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ میں مرنے والے کی شناخت 55 سالہ مہنگو میاں کے طور پر ہوئی ہے جو اجگری پنچایت کے چوری ہروا ٹولہ رہائشی ہے۔ جبکہ زخمی بچے کا نام محمد علی بتایا گیا ہے جو مقتول کا دو سالہ پوتا ہے۔ واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے چیلاہاں-پھلوار مین روڈ کو جام کر دیا۔ نیز مذکورہ اسکارپیو کو بھی مکمل طور پر نقصان پہنچا۔ اسکورپیو سیکھ رہے نوجوان کے والد شیخ ممتاز کو پکڑ کر جم کر پٹائی کر دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بنجریاتھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد شیخ ممتاز کو گاؤں والوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور علاج کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔گاؤں والوں کے مطابق شیخ جبار کے بیٹے کی بارات خیروا جانے کے لئے نکل رہی تھی ۔ اسی درمیان شیخ ممتاز کا بیٹا اسکارپیو ڈرائیور سے چابھی لے کر گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے اپنے دروازہ پر بیٹھے مہنگو یاں اور ان کے دوسالہ پوتا محمد علی کو کچل دیا۔ جس میں دادا کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگی ،جبکہ پوتا زیر علاج ہے۔

بنجریاتھانہ انچارج اندرجیت پاسوان نے پیر کے ر وزبتایا کہ گاؤں والوں کو سمجھا بجھا کر پرسکون کرایا گیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل


 rajesh pande