ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے شیڈول کا کیااعلان ، بھارت پاک ایک ہی گروپ میں
نئی دہلی ، مئی (ہ س )۔ آئی سی سی نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈ
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی نے شیڈول کا کیااعلان ، بھارت پاک ایک ہی گروپ میں


نئی دہلی ، مئی (ہ س )۔

آئی سی سی نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل میچ 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس عالمی ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف 4 اکتوبر کو سلہٹ میں کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 10 ٹیموں کو پانچ پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت کو گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور کوالیفائر وں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 6 اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں کے علاوہ باقی دو ٹیموں کا انتخاب کوالیفائر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تمام ٹیمیں گروپ مرحلے میں چار چار میچ کھیلیں گی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں گروپ مرحلے میں چار چار میچز کھیلیں گی جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ سیمی فائنل میچ 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دوران 19 دنوں میں کل 23 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز ڈھاکہ اور سلہٹ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل میچز کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

گروپ اے: آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، کوالیفائر-1

گروپ بی: جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، کوالیفائر 2

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande