میڈرڈ اوپن : خطابی مقابلے میں فیلکس اوگر- الیاسیمے کا سامنا آندرے روبلیو سے
میڈرڈ اوپن : خطابی مقابلے میں فیلکس اوگر- الیاسیمے کا سامنا آندرے روبلیو سے میڈرڈ، 4 مئی (ہ س)۔ میڈ
میڈرڈ اوپن: خطابی مقابلے میں فیلکس اوگر- الیاسیمے کا سامنا آندرے روبلیو سے


میڈرڈ اوپن : خطابی مقابلے میں فیلکس اوگر- الیاسیمے کا سامنا آندرے روبلیو سے

میڈرڈ، 4 مئی (ہ س)۔ میڈرڈ اوپن کے فائنل میں غیر سیڈڈ کینیڈا کے کھلاڑی فیلکس اوگر-الیاسیمے کا مقابلہ اتوار کو آندرے روبلیو سے ہوگا۔ عالمی نمبر 35 فیلکس کو جیری لیہکا کے خلاف واک اوور ملا جبکہ روبلیو نے ٹیلر فرٹز کو شکست دی۔

اوگر- الیاسیمے اور لیہکا کے درمیان جمعہ کی شام کا میچ 3-3 سے برابر رہا جب چیک کھلاڑی لیہکا نے کمر میں تکلیف کی شکایت کی۔ علاج کے بعد انہوں نے کھیل جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم واپسی کی کوشش کے دوران وہ درد کی حالت میں زمین پر گر پڑے اور کورٹ سے باہر نکلتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

اوگر- الیاسیمے نے کہا، ’’مجھےیقین نہیں ہورہا تھا کہ ایسا ہورہا ہے،جب انہوں نے (لیہکا) اپنے ہاتھ اپنی پیٹھ پر رکھے۔ مجھے ان کے لیے واقعی بہت برا لگ رہا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ جب انہیں پتہ چلا کہ وہ آگے نہیں کھیل سکتا تو انہوں نے کیا سوچا ہوگا۔ مجھے جیری کے لیے واقعی بہت افسوس ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘

روبلیو نے صرف 73 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں فرٹز کو 4-6، 3-6 سے شکست دی۔

میچ کے بعد روسی کھلاڑی روبلیو نے کہا کہ جب انہوں نے میری سرو توڑی تو میں نے سوچا، ٹھیک ہے، یہ تو بس شروعات ہے، ہمارے پاس لمبا سیٹ ہے اور ہم دیکھیں گے، ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی سروس پر بھی اچھی شروعات نہ کریں۔‘‘

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے جذبات پر قابو پانے کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ذہنی طور پر بہت بہتر محسوس کر رہا تھا اور میں پرفارم کرنے کے قابل تھا، اپنے جذبات پر قابو رکھے بغیر میں فائنل تک نہیں پہنچ پاتا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande