ولیج ڈیفنس گارڈ کی ہلاکت: ادھم پور میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تلاشی آپریشن جاری
ادھم پور،29اپریل، (ہ س)۔ ادھم پور ضلع میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے جاری تلاشی آپریشن پیر ک
ولیج ڈیفنس گارڈ کی ہلاکت: ادھم پور میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تلاشی آپریشن جاری


ادھم پور،29اپریل، (ہ س)۔

ادھم پور ضلع میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے جاری تلاشی آپریشن پیر کو دوسرے دن میں داخل ہوا۔ فوج اور پولیس سمیت مشترکہ فورسز نے ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں چوچرو گالا ہائٹس کے مختلف حصوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ولیج ڈیفنس گارڈ کی موت کے ذمہ دار دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کل، جموں و کشمیر پولیس کا ایک ولیج ڈیفنس گارڈ جس کی شناخت ایم شریف کے طورپرہوئی ہے، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے بعد سے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مشترکہ فورسز کی طرف سے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔معتبر ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا خیال ہے کہ گھنے جنگلاتی علاقے میں کم از کم تین دہشت گرد موجود ہیں۔اس واقعہ سے چھ دن پہلے تھانہ منڈی راجوری میں دہشت گردوں نے ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں متعدد مشتبہ افراد پہلے ہی لاک اپ میں ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، اتوار کو انکاؤنٹر اس وقت ہوا جب پولیس پارٹی کی ایک ٹیم اور وی ڈی جی ایس دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک ان پٹ کے بعد، چوچرو گالا کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ٹیم فائرنگ کی زد میں آگئی اور فائرنگ کے تبادلے میں، ایک وی ڈی جی، جو پولیس اہلکاروں کے ساتھ تھا، شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہندوستھان سماچار

/محمد


 rajesh pande