موتیہاری گرلس ہوم سے9 لڑکیاں فرار، 2 بازیاب، دیگر کی تلاش جاری
مشرقی چمپارن، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری شہر کے بریار پور میں واقع گرلس ہوم سے نو لڑکی
موتیہاری گرلس ہوم سے 9 لڑکیاں فرار ، 2 بازیاب ، دیگر کی تلاش جاری


مشرقی چمپارن، 28 اپریل (ہ س)۔

ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری شہر کے بریار پور میں واقع گرلس ہوم سے نو لڑکیاں فرار ہو گئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کانتیش کمارمشرا کی ہدایت پر چھتونی تھانہ انچارج اے ایس پی شیکھر چودھری کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ جبکہ دیگر سات کی تلاش جاری ہے۔ گرلس ہوم سے 9 لڑکیوں کے ایک ساتھ فرار ہونے کے بعد گرلس ہوم کے سیکیورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں چھتونی تھانہ انچارج دھننجے کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئرافسران کی ہدایت پر اے ایس پی صدر کی قیادت میں 2 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ دیگر لڑکیوںکی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande