ممبئی: ڈمپر کی ٹکر سے خاتون کی موت
ممبئی، 27 اپریل (ہ س)۔ گورگاؤں (ڈبلیو) میں ڈمپر کی زد میں آکر ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون
ممبئی: ڈمپر کی ٹکر سے خاتون کی موت


ممبئی، 27 اپریل (ہ س)۔

گورگاؤں (ڈبلیو) میں ڈمپر کی زد میں آکر ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کا شوہر مختصر علالت کے باعث 2017 میں انتقال کر گیا تھا۔ تب سے یہ خاتون 12 سالہ لڑکے کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کام پر گئی تھی۔ ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/محمد


 rajesh pande