شعبہ امراض تنفس نے این ٹی ای پی کے تحت تربیتی پروگرام منعقد کیا
علی گڑھ، 27 اپریل(ہ س)جے این میڈیکل کالج کے شعبہ امراض تنفس نے قومی تپ دق خاتمہ پروگرام (این ٹی ای
شعبہ امراض تنفس نے این ٹی ای پی کے تحت تربیتی پروگرام منعقد کیا


علی گڑھ، 27 اپریل(ہ س)جے این میڈیکل کالج کے شعبہ امراض تنفس نے قومی تپ دق خاتمہ پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت صدر شعبہ پروفیسر محمد شمیم اور ڈین فیکلٹی آف میڈیسن و پرنسپل، سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج پروفیسر وینا مہیشوری کی نگرانی میں دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ریزیڈنٹس، انٹرن اور نرسنگ عملہ کے اراکین شریک ہوئے۔ٹریننگ پروگرام کے دوران پروفیسر زبیر احمد، شعبہ امراض تنفس، ایف ایچ میڈیکل کالج، ٹنڈلہ، ڈاکٹر نفیس خاں، شعبہ امراض تنفس، ڈاکٹر علی جعفر عابدی، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر عظمیٰ فردوس، شعبہ امرض اطفال، ڈاکٹر ولیم احمد، شعبہ میڈیسن، ڈاکٹر عمرانہ مسعود، شعبہ امراض تنفس، ڈاکٹر شہزاد انور، شعبہ امراض تنفس اور ڈاکٹر شارق احمد، شعبہ مائیکرو بایولوجی نے اپنے تجربات اور ماہرین سے شرکاء کو مستفید کیا۔ پروفیسر وینا مہیشوری نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی ٹریننگ تپ دق پر قابو پانے میں بہت مددگار ہوتی ہے۔ امید ہے کہ شرکاء جدید معلومات کا معقول استعمال کریں گے اور سماج سے اس بیماری کو ختم کرنے میں مددگار بنیں گے۔ پروفیسر محمد شمیم نے تپ دق جیسی مہلک بیماری کے خلاف جنگ میں جے این میڈیکل کالج کے شعبہ امراض تنفس کی خدمات اور دستیابیوں پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر نفیس خان نے تپ دق کے علاج اور اس شعبے میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کیا۔آخر میں ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande