گوتم پوری میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو عوام کی خدمات میں مصروف ہیں: ڈاکٹر سید احمد خان نئی دہلی:27 اپریل (ہ
گوتم پوری میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد


دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو عوام کی خدمات میں مصروف ہیں: ڈاکٹر سید احمد خان

نئی دہلی:27 اپریل (ہ س)۔

یونانی اپچار جنتا کے دوار مشن 2025 کے تحت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا 81 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ گوتم پوری میں لگایا گیا۔کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی طبی خدمت ہمارے مقصد کی اولین ترجیح ہے۔ دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہیں جو عوام کی خدمات میں مصروف ہیں۔آل انڈیا یو نانی طبی کانگریس نے مفت میڈیکل کیمپ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا ہے اس کے ذریعہ عوام میں صحت کے تئیں بیداری آرہی ہے۔کیمپ کے کنوینر حکیم انور جاوید تھے جنہوں نے کیمپ کو کامیاب بنانے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یونانی ادویات کے تعلق سے بات کرتے ہوئے حکیم عطا الرحمن اور حکیم محمد مرتضی قاسمی نے مشترکہ طور پر کہاکہ یونانی طریقہ علاج سے آج پوری دنیا میں اس لئے مقبول ہے کیونکہ اس پیتھی میں بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ادویات بلا کسی نقصان کے فائدہ پہنچاتی ہیں اور جسم میں نئی توانائی پیدا کرتی ہیں۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ سے آج تقریبا 300 مریضوں نے استفادہ کیا ہے جس میں آنکھوں کی جانچ کے علاوہ دیگر جسمانی بیماریوں سے پریشان مریضوں کو دیکھ کر مفت ادویات بھی دی گئی ہیں۔تاہم کیمپ کا بنیادی مقصد عوام کو صحت مند بنانا ہے۔آنکھوں کی جانچ کے ماہر ڈاکٹر فیروز ملک نے کہا کہ آنکھیں قدرت کی دی ہوئی نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہے جس کی صحت مندی کیلئے ہر کس و ناکس کو وقتا فوقتا جانچ کراتے رہنا چاہئے۔ لہذا آج کے کیمپ میں تقریبا 150 لوگوں نے مفت آنکھوں کی جانچ کروائی اور انہیں چشمیں وغیرہ بھی دئے گئے۔ علاوہ ازیں ماقس ہر بل سائنس کی جانب سے ادویات تقسیم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات دینے والے ڈاکٹروں و لوگوں میں ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر پروین، حکیم مر تضی قاسمی، ڈاکٹر توحید، حکیم عطا الرحمن اجملی، حکیم ارشاد، انظر انصاری، حظیفہ سیفی، ایم ڈی تسلیم راجا، ایان سفی، محمد زاہد کے نام قابل ذکر ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande