چورن- چٹنی کھانے والےشخص نے بہت سے لوگوں کا ہاضمہ درست کر دیا: شیو پال یادو
۔ جسونت نگر میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعلی یوگی کے بیان پر ایس پی جنرل سکریٹری کا جوابی حملہ بدای
Shivpal Yadav reacts on CM Yogi Churan-Chatni statement


۔ جسونت نگر میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعلی یوگی کے بیان پر ایس پی جنرل سکریٹری کا جوابی حملہ

بدایوں، 26 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ اٹاوہ کے جسونت نگر میں بیچارہ اور ستیہ نارائن کی کتھا میں چورن چٹنی کھانے والا شخص بتانے پر بدایوں میں ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال یادو نے جوابی حملہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد شیو پال یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کرکے ردعمل دیا ہے۔

سابق ایم پی دھرمیندر یادو کی رہائش گاہ پر جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بارے میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کپڑے تو سنتوں کا پہنتے ہیں، لیکن سنتوں کا انہیں علم نہیں ہے۔ ستیہ نارائن کی کتھا کے بعد، پرساد تقسیم کیا جاتا ہے، وہ پرساد کو چورن- چٹنی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چورن - چٹنی کھانے والے شخص نے بہت سے لوگوں کا ہاضمہدرست کر دیا ہے۔

شیو پال یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ افسران کے بھروسے چل رہے ہیں،انہیں انٹیلی جنس تک کی رپورٹ کی بھی واقفیت نہیں ہے کہ جسونت نگر کی جلسے میں 85 فیصد لوگ باہر کے تھے، لوکل عوام کوئی بھی نہیں تھے۔ جتنا وہ نیتا جی کے خاندان کے بارے میں الٹا- سیدھا بولیں گے،اتنا ہی جیت کا مارجن بڑھے گا۔ وزیر اعلیٰ نے مین پوری میں بھی ایسی ہی باتیں کہی تھیں، وہاں ڈمپل یادو کی جیت کا مارجن بڑھ گیا تھا۔

ایس پی جنرل سکریٹری نے سیاست میں ایک تجربہ کار لیڈر کی طرح کہا کہ انتخابات میں زبان کے دائرے کو نہیں بھولنا چاہئے۔ سیاست میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیے۔ سیاست میں مہنگائی، کرپشن، ترقی جیسے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے بریلی میں ہوئے جلسے اور بریلی میں ہونے والے روڈ شو پر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے سے ہی بی جے پی بوکھلا گئی ہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم غلط تقریر کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو کنفیوز کیا ہے، ان کی شکست یقینی ہے۔ یہ سمجھ چکے ہیں کہ پہلے مرحلے میں ان کی شکست ہو چکی ہے۔ ہوا مغرب سے چل پڑی ہے اور مشرق تک چلتے - چلتے آندھی بن جائے گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande