امت شاہ نے مغربی بنگال کے کرشنا نگر میں روڈ شو کیا
کرشنا نگر، 06 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے منگل کو مغربی بنگا
امت شاہ نے مغربی بنگال کے کرشنا نگر میں روڈ شو کیا


کرشنا نگر، 06 مئی (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے منگل کو مغربی بنگال کے کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو تقریباً 12:30 بجے علاقے کے بیل ڈنگا موڑ سے شروع ہوا۔ امت شاہ کو ریاستی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ سجی ہوئی گاڑی کی چھت پر کھڑے دیکھا گیا۔ روڈ شو کے دوران سینکڑوں لوگ بی جے پی کے جھنڈے لہراتے ہوئے اور ”جے شری رام“، ”نریندر مودی زندہ باد“ اور ”بی جے پی زندہ باد“ کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

2019 میں، بی جے پی اس حلقے میں دوسرے نمبر پر رہی تھی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی مہوا موئترا نے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ موئترا کو گزشتہ سال کیش فار کویسچن گھوٹالہ میں لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ ٹی ایم سی نے انہیں دوبارہ اس سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی نے کرشنا نگر شاہی خاندان کی رانی ماں امرتا رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ امریتا رائے کو روڈ شو کے دوران بھیڑ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حلقے میں چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande