چین کے وانگ شن نے اپنے چوتھے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا
چین کے وانگ شن نے اپنے چوتھے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا شینزین، 26 اپریل (ہ س)۔ اولمپک چمپئن وانگ
چین کے وانگ شن نے اپنے چوتھے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا


چین کے وانگ شن نے اپنے چوتھے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا

شینزین، 26 اپریل (ہ س)۔ اولمپک چمپئن وانگ شون نے جمعرات کو یہاں چائنا نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے 200 میٹر میڈلے کا خطاب جیت کر آئندہ پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا۔

30 سالہ کھلاڑی نے اولمپک کوالیفائنگ ٹائم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک منٹ 55.35 سیکنڈز میں کامیابی حاصل کی۔ ژانگ ژانشو دوسرے اور ہے یوبو تیسرے نمبر پر رہے۔ وانگ نے جیت کے بعد سنہوا کے حوالے سے کہا، ’’میں نتیجہ سے مطمئن ہوں۔ امید ہے کہ میں 30 سال سے زیادہ عمر کے چینی تیراکوں کے لیے ایک مثال قائم کر سکتا ہوں کہ ہم اب بھی اولمپکس میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔‘‘

وانگ اس سے قبل لندن، ریو اور ٹوکیو کے تین اولمپکس میں حصہ لے چکے ہیں اور پیرس ان کا چوتھا اولمپکس ہوگا۔

وانگ نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ میں اس بار زیادہ پر سکون رہوں گا اور بہتر نتائج حاصل کروں گا۔‘‘

وہیں پین ژانلے نے مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل کو 22.06 سیکنڈ میں جیتا اور اس ایونٹ میں اپنا چھٹا طلائی تمغہ جیتا۔ قومی ریکارڈ ہولڈر یو ہیکسن نے چاندی اور شین جیہاو نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کے 200 میٹر بیک اسٹروک فائنل میں پینگ زویئی نے 2 منٹ 07.57 سیکنڈز میں طلائی تمغہ جیتا، اس کے بعد لیو یاکسن دوسرے اور ژانگ جینگیان تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande