سسرال جانے سے قبل ووٹ ڈالنے کیلئے بضد دلہن ، دولہے کے ساتھ بوتھ پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کی
کٹیہار، 26 اپریل(ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران بہار ک
سسرال جانے سے قبل ووٹ ڈالنے کیلئے بضد دلہن ، دولہے کے ساتھ بوتھ پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کی


کٹیہار، 26 اپریل(ہ س)۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران بہار کی پانچوں سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور کئی جگہوں سے حوصلہ افزا تصویریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ جمہوریت کے عظیم تہوار کا ایسا حسن کٹیہار میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک دلہن شادی کے بعد ووٹ ڈالنے پر بضد تھی اور ووٹ ڈالنے کے بعد ہی سسرال جانے کی شرط لگا دی۔

دراصل شویتا چندراونشی کی شادی دیر رات ہوئی تھی۔ جمعہ کے روزووٹنگ اور دلہن کی رخصتی بھی تھی۔ ایسے میں شویتا نے اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھا اور کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہی رخصت ہوگی۔ اس کے بعدشادی کے جوڑ ےمیں ہی شہری علاقہ کے مفصل گنج مریڑی ٹولہ بوتھ نمبر 223 پر اپنے شوہر کے ساتھ پہنچ کر اس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کی۔

شویتا نے بتایا کہ ان کا اپنے سسرال نہ جانے پر اصرار اس لیے تھا کہ میں نے کہا تھا کہ پہلے میں ووٹ ڈالوں گی اور پھر اپنے سسرال جاؤں گی۔ واضح ہو کہ پہلے مرحلے میں بھی جمہوریت کی ایسی ہی کئی خوبصورت تصاویر منظر عام پر آئی تھیں ، جہاں نوعروس جوڑے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ مراکز پہنچے تھے۔

اس بار بھی دلال چندر گوسوامی این ڈی اے سے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ ان کے سامنے کانگریس کے امیدوار طارق انور ہیں۔ کٹیہار لوک سبھا سیٹ سے 9 امیدوار میدان میں ہیں ۔ دلال چندر گوسوامی اور طارق انور کے علاوہ گوپال مہتی ، مرنگ ہنسدا ، وشنو سنگھ ، راج کمار منڈل ، بندو کماری ، خالد مبارک ، دنیشور سورین اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande